• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا خطرہ، پاک ایران سرحد دوسرے دن بھی بند، دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کورونا وائرس کا خطرہ، پاک ایران سرحد دوسرے دن بھی بند


تفتان(صباح نیوز، آئی این پی) ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روز بھی بند ہیں جسکی وجہ سے سرحدکے دونوں اطراف لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے ایران جانے والے مسافروں کو تفتان سرحد پر روک دیا گیا جبکہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو فی الحال وہیں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام کی جانب سے تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روزبھی بند ہیں جس کی وجہ سے سرحدکے دونوں اطراف لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ بند ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

تازہ ترین