• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس باجی آپ کا نیا با س سرکاری خزانے پر بوجھ ہے، رانا ثناء

فردوس باجی آپ کا نیا با س سرکاری خزانے پر بوجھ ہے، رانا ثناء


لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی آپ کانیابا س سرکاری خزانے پربوجھ ہے جو اٹھارہ ماہ سے شہباز شریف کے منصوبوں پہ تختیاں لگا رہا ہے۔ تنخواہ عمران مافیا واپس کرے جو پارلیمان سے مفرور ہے۔ عوام روٹی ، آٹا ، چینی ، روزگار اور کاروبار سب چوری کی کہانی سنارہے ہیں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے غالب کے شعر میں ترمیم کرتے ہوئے کہاکہ ”کعبے کس منہ سے جاؤ گی فردوس باجی، شرم تم کو مگر نہیں آتی“۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے کہاکہ شہباز شریف نے ملک کو چار میٹروز، اورنج لائین کا تحفہ دیا، آپ نے تو سرکاری بسیں چوری کرکے قومی خزانے پر بوجھ ڈالا۔ عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار، آٹا، چینی چور عمران مافیا قومی خزانے اور ملک پر بوجھ ہے تنخواہ وہ واپس کرے۔ چھ ہزار میگاواٹ بجلی شہبازشریف نے بنائی، عمران نیازی کے ساڑھے پانچ سو ڈیمز کی تلاش اب تک جاری ہے۔ شہباز شریف کے دور کی کہانی آج پنجاب میں کارڈیک سنٹر ، کڈنی ہسپتال ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ یونٹ سنا رہے ہیں۔ فردوس باجی عمران مافیا کے دور کی کہانی عوام سنا رہے ہیں جن کی روٹی ، آٹا ، چینی ، روزگار اور کاروبار سب چوری ہو گیا۔

تازہ ترین