• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ا سکیم کےحج اخرا جات مزید 40ہزار روپے کم کئے جائیں،سینیٹ کمیٹی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سینٹ کی ذیلی کمیٹی بر ائے وزارت مذہبی امور نے سفارش کی ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج اخرا جات کو مزید 40ہزار روپے کم کیا جا ئے۔کمیٹی نے حج ٹکٹ ایک لاکھ 10ہزار روپے کرنے کی سفارش کی۔ کمیٹی نے یہ سفارش گزشتہ روز سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کی ۔کنوینرکمیٹی نے کہا کہ مکہ،مدینہ میں رہائش کے اخراجات کم کئے جائیں،اجلاس میں حج 2019 اور حج 2020 کے اخراجات کا موازنہ کیا گیا۔ سیکر ٹری مذہبی امور مشتاق احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ حج پیکج میں رہائش، حج اخراجات، کھانا،ٹرانسپورٹ اور ایئر ٹکٹ شامل ہیں۔حاجی سے لیے 75فیصد پیسے سعودی عرب کو دیئے جاتے ہیں۔کابینہ کے اجلاس میں ریال کا ریٹ 41روپے 50 پیسے پر فکس کر دیا گیا۔
تازہ ترین