• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو خاموشی کا طعنہ دینا مناسب نہیں ،پرویز رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو خاموشی کا طعنہ دینا مناسب نہیں ، حکومت
ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ملک کو نکالنے میں ناکام ہوگئی ہے ذاتی تعلقات اور سیاسی تعلقات میں فرق ہوتا ہے ، کسی شخص کے رابطے کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں ، تعلقات تو عمران خان سے بھی نواز شریف کے اچھے رہے ہیں ،چوہدری نثار اور ن لیگ کے راستے جدا ہیں ، چوہدری نثار مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے کا جواز دے سکیں تو بات ہوسکتی ہے۔ایک انٹرویو میں سینیٹر پرویز رشید کا ایک ریٹائر جنرل سے نواز شریف کے ذاتی مراسم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ذاتی اور سیاسی تعلقات میں فرق ہمیشہ رہتا ہے ، نواز شریف طویل عرصے سیاست میں رہے ، تین مرتبہ کے وزیراعظم ہیں تو شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو کسی اہم منصب پر ہو اور اس کے نواز شریف سے تعلقات نہ رہے ہوں اسی طرح کسی کا کسی سے تعلق ہونا اس کی سیاست سے جوڑنے کو میں مناسب نہیں سمجھتا۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تعلقات تو نواز شریف کے عمران خان سے بھی اچھے رہے ہیں ، نواز شریف تو ان کے گھر بنی گالہ تک گئے ہیں،ان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ہے ، اسٹیج کی لفٹ سے گرنے پر نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم کو بھی روک دیا تھا ۔ نواز شریف کی طبیعت میں مروت ہے اور وہ تعلقات کو نبھانا جانتے ہیں، نواز شریف نے عمران خان کے گھر جانے والی سڑک بھی بنوائی ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے لندن میں کئے گئے فیصلے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہمارا اجلاس 7 دسمبر کو ہوا تھا اس وقت تک سپریم کورٹ آف پاکستان کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا تھا۔ ن لیگ کی لندن میں ہونے والی اس میٹنگ کی حوالے سے جو گمان کیا جاتا ہے وہ اتنا درست نہیں ہے ۔
تازہ ترین