• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باوجود چین رواں سال کے معاشی اہداف کے حصول کی راہ پر گامزن

اسلام آباد (صالح ظافر) چین کے اعلیٰ معاشی منصوبہ ساز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود چین رواں سال کے معاشی اور سماجی اہداف کے حصول کی راہ پر گامزن ہے، اس کیلئے موثر حفاظتی اقدامات اور سخت معاشی اقدامات کو وجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اور ریفارم کمیشن کے سیکریٹری جنرل کونگ لیانگ کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی اور پالیسی ریزرو کی زبردست صلاحیت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز معیشت کی نگرانی کا عمل جاری رکھیں گے اور میکرو ایڈجسٹمنٹ کیلئے وقتاً فوقتاً پالیسی جاری کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سخت بنیادی اقدامات کی وجہ سے معیشت وقت کے ساتھ پیدا ہونے والی رکاوٹیں عبور کرتی جائے گی اور کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہونے کے بعد آن لائن شاپنگ، تعلیم اور تفریح، ٹیلی کمیونیکیشن اور سمارٹ مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات مزید ترقی کریں گے۔

تازہ ترین