• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مثالی امن و قومی یکجہتی، مختلف مکاتب فکر میں مکالمہ کی ضرورت ہے

اسلام آباد، کوئٹہ(نمائندہ جنگ) ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن واستحکام کےلئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیکر ہی انتہاء پسندی اوردہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے، اس لیے ملک میں مثالی امن کے قیام اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے مختلف مکاتب فکر کے مابین دوستانہ انداز میں مکالمہ کی اشد ضرورت ہے تاکہ سول سوسائٹی کے تمام طبقات اور مکاتب فکر کی معاونت سے پیغام پاکستان بیانیہ کے اہم مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارپیغام پاکستان سنٹر برائے امن، مصالحت و تعمیر نو اسٹڈیز اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قازقستان کے بین المذاہب اور بین التہذیب مکالمہ کے ادارہ نذر بائیف سنٹر فارڈویلپمنٹ کے تعاون سے سائبان پاکستان بین الاقوامی کانفرنس برائے بین المذاہب مکالمہ و قومی یکجہتی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کے پہلے روز کا آغاز پاکستان اور قازقستان کے قومی ترانوں سے ہوا۔

تازہ ترین