آپ آف لائن ہیں
پیر5؍شعبان المعظم 1441ھ 30؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران خان نے کشمیر کی آزادی کے خواب کو روند دیا، قادر مگسی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ عمران خان نے کشمیر کی آزادی کے خواب کو روند کر مودی کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ کشمیر کو صوبہ بنائے‘ پاکستان صوبوں کو خود مختیاری اورحق حاکمیت دیئے بغیر نامکمل ہے‘ سندھ کوغلامی سے نجات دلانے کا واحد حل قوم پرستی ہے ‘ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے آج غریب خون بیچ کر اپنے بچوں کے لئے آٹا خریدنے پرمجبور ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہٹڑی بائی پاس پر پارٹی کے یوم مادر وطن (یوم تاسیس ) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما جام فتاح سمیجو‘ ڈاکٹر رجب میمن‘ حمید میمن‘ ڈاکٹر احمد نوناری‘ جام شوکت ابڑو سمیت میر حیدر تالپور‘ ذوالفقار ہالیپوتہ ‘گلزار احمدسومرو‘ ھوت خان گاڈھی‘قادر چنا‘ سومارم منگریو‘ نصرت ودیگرنے خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید