• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ کا تبادلہ روک دیا

عمرکوٹ (نامہ نگار) سندھ ہائیکورٹ نے عمرکوٹ ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ تبادلہ روکدیا۔ تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے سماجی رہنما اور پیپلزپارٹی کونسلر غلام مصطفی کھوسو کی جانب سے ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز احمد شیخ تبادلہ رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جو عدالت عالیہ نے منظور کرتے ہوئے ایس ایس پی عمرکوٹ کے عہدے کے چارج کا آرڈر جاری کردیا ہے جبکہ تبادلہ رکوانے کا سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے لیٹر جاری ہونے کے بعد ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز احمد شیخ نے عمرکوٹ ضلع کی چارج سنبھال لیا ہے۔

تازہ ترین