• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلوں کی ڈیجیٹل مصدقہ نقول کے حصول کیلئے نیا پورٹل لانچ

سپریم کورٹ آف پاکستان —فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان —فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی فیصلوں کی ڈیجیٹل مصدقہ نقول کے حصول کے لیے نیا پورٹل لانچ کر دیا جس کی مدد سے کسی بھی عدالتی فیصلے یا حکم نامے کی مصدقہ نقل آن لائن حاصل کی جا سکے گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کی ڈیجیٹل سرٹیفائیڈ کاپی سپریم کورٹ کے پبلک فسیلیٹیشن پورٹل پر دستیاب ہے اور اس کی مدد سے کسی بھی عدالتی فیصلے یا حکم نامے کی مصدقہ نقل آن لائن حاصل کی جا سکے گی۔

سرکلر میں مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کسی بھی فیصلے یا حکم کی مصدقہ نقل کے لیے بھی درخواست دے سکے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کاپی کا مقصد فیصلوں کے حصول میں طریقہ کار کی تاخیر و رکاوٹیں کم کرنا ہے اور اس ڈیجیٹل سہولت سے فیصلوں کی مصدقہ نقول کے حصول کا عمل مزید آسان اور مؤثر ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید