• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کر نے منطوری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آٹھویں اجلاس میں پی ایچ اے راولپنڈی کے ڈیلی ویجرز ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی گئی ۔ گریڈ ایک تا پندرہ کے ملازمین میں سے سالانہ پانچ ملازمین کو عمرہ پر بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی۔چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز پی ایچ اے دفتر میں ہوا۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی جس کے بعد میٹنگ ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پی ایچ اے راولپنڈی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی گئی، پی ایچ اے راولپنڈی کے ہارٹیکلچر ورک کے ریٹس کو سٹینڈرائزڈ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کا مقصد ہارٹیکلچر ورک کو شفاف بنانا ہے۔ سکیل 1 تا 15 کے ملازمین میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے سالانہ 5ملازمین کو عمرہ پر بھیجنے، تمام ملازمین کیلئے میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ بورڈ ممبران نے متفقہ طور پر ایجنڈاآئٹمز کی منظوری دی۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ہارٹیکلچر اینڈ ٹورازم و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے پی ایچ اے راولپنڈی کو آئندہ چند سالوں میں معاشی طور پر خودمختار ادارہ بنانے کے عز م کا بھی اظہار کیا۔
تازہ ترین