• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا گروپ اور ای ایف یو کے اشتراک سے سیمینارآج ہو گا

لاہور (پ ر) جنگ میڈیا گروپ اور ای ایف یو لائف کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’معاشرتی تحفظ اور انشورنس کی اہمیت‘‘ کی تقریب آج بروز منگل سہ پہر 3بجے آواری ہوٹل لاہور میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ہوں گے جبکہ کراچی سے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمل کو بھی اس تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ دیگر مقررین میں کشمالہ طارق وفاقی محتسب فار ویمن پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمٹ اور ای ایف یو کے ہیڈ آف لیگل ڈیپارٹمنٹ سجادحسین، ایف پی سی سی آئی کے وائس چیئرمین میاں زاہد حسین (ستارہ امتیاز) توقیر ناصر سابق چیئرمین الحمراء آرٹس کونسل، محترمہ سعدیہ سہیل رانا ممبر صوبائی اسمبلی، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈاکٹر محمد ارشد، وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی کے علاوہ معروف کاروباری و سماجی تنظیموں کے سربراہان اور اکابرین شہریوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔ پاکستان میں انشورنس کے روشن مستقبل کے حوالے سے اپنے تجربات اور مشاہدات سے عوام کو مستفید کریں گے۔ تقریب میں شرکت بذریعہ داخلہ کارڈ ہوگی۔ پابندی وقت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے محبوب الحسن گروپ انچارج جنگ کلچرل ونگ سے 8293688۔0301پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین