کوئٹہ (خ ن)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن بلوچستان شہزادہ فرحت احمد زئی نے گزشتہ روز سبی میں محکمہ اطلاعات عامہ کے دفتر کے لیے الاٹ شدہ اراضی کا معائنہ کیا یہاں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژ نل انچارج سعید احمد شاہوانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کے ڈی جی اور سیکرٹری صاحب کی خصوصی کاوشوں اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر اراضی محکمہ تعلقات عامہ سبی کے نام الاٹمنٹ ممکن ہوئی انہوں نے مزید بتایا کہ دفتر کی تعمیر کے حوالے سے پی سی ون بھی تعمیر کیا گیا ہے اور فنڈز کی منظوری کے لیے ڈی جی اور سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے کنسیپٹ پیپرز پی این ڈی ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیا گیا ہے قوی امید ہے کہ مالی سال 2020- 21 کے پی ایس ڈی پی میں مجوزہ دفتر کی تعمیر کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے انہوں نے کہا کہ دفتر میں جدید کانفرنس روم بنایا جا رہا ہے جس میں تمام سہولت میسر ہوگی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن بلوچستان شہزادہ فرحت احمد زئی نے کہا کہ ہماری یہ بھی بھرپور کوشش ہے کہ دیگر اضلاع جہاں محکمہ تعلقات عامہ کے بعض دفاتر اور رہائشی بنگلوز نہیں وہاں بھی ان سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔