• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلدلی علاقے ختم ہوئے تو گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوگا‘مقررین

پشاور (لیڈی رپورٹر)دلدلی علاقے ختم ہوئے تو گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوگا اور ان دلدلی علاقوں میں پائے جانے والے حیوانات اور نباتات بھی متاثر ہونگے ۔ خیبر پختونخواہ میں دلدلی علاقہ (ویٹ لینڈز) ماحولیاتی نظام میں مختلف قسم کے پودوں اور حیوانات کے رہنے کی جگہ ہیں جبکہ ماحول میں آلودگی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اسکے تحفظ کے حوالے سے کوئی انتظامات نہیں اور پاکستان میں اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی گئیان خیا لات کا اظہار جامعہ پشاور کے شعبہ ماحولیات میں ماحولیاتی سوسائٹی کے زیراہتمام دلدلی علاقوں (ویٹ لینڈز )کے تحفظ و اگاہی متعلق ایک روزہ سیمنار کے شرکا نے کیا ۔سیمنار کا مقصد طلبہ کو ددلدلی علاقوں کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف خٹک ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس،ڈاکٹر شہلہ نازنین اور سابقہ چیئرمین شعبہ ماحولیات ڈاکٹر ہضب اللہ خان نے دلدلی علاقوں کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تازہ ترین