• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس، تربت میں بھی ایمرجنسی نافذ

کوروناوائرس، تربت میں بھی ایمرجنسی نافذ


کوروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان کے شہر تربت میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمسایہ ملک ایران میں کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان حکومت کی طرف سے ایران سے متصل بلوچستان کے دیگر سرحدی علاقوں کی طرح تربت میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے.

محمد الیاس کبزئی کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ ٹیچنگ اسپتال تربت میں دس بیڈز پر مشتمل کوروناوائرس وارڈ تیار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ ایران کے سرحدی علاقوں میں آئیسو لیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے، آئی سولیشن کیمپز میں ڈاکٹروں کے لیے بنیادی طبی سامان کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

ایم ڈی اے اور پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی ٹیم جلد ہی کوئٹہ سے تربت پہنچے گی۔

تازہ ترین