• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیاجارہا ہے، شہبازشریف

صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کابینہ کا سابق وزیر اعظم  نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کےفیصلے کی مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور سیاسی انتقام کا ثبوت ہے، علاج کسی بھی انسان کا بنیادی اور قانونی حق ہے، نوازشریف کے علاج پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے لیے رپورٹ پر دستخط کئے تھے، آج پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی بناء پر اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا، پنجاب حکومت کا یہ جھوٹ قابل مذمت ہے کہ نوازشریف کا علاج یہاں ممکن تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور چھوٹے پن کا احساس تھا اس لیے عدالت گئے تھے، نوازشریف کے علاج، ٹیسٹ کی رپورٹس نظام الاوقات کے مطابق جمع کرائی گئیں، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق نواز شریف کا علاج جاری رکھیں گے ۔

تازہ ترین