آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی: ٹینکر دکان میں گھس گیا، راہ گیر جاں بحق

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر صفورا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر دکان میں گھس گیا، حادثے کے نتیجے میں ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ اسکول وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق صفورا چورنگی کے قریب تیز رفتاری کی باعث واٹر ٹینکر اسکول وین سمیت 2 گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے دکان میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سڑک کنارے ہائی ایس وین کا ڈرائیور گاڑی کی فرنٹ اسکرین صاف کر رہا تھا کہ سڑک کے کنارے کھڑی ایک سفید رنگ کی ہائی روف اور کچھ شہری بھی کھڑے ہیں۔

اس دوران تیز رفتار واٹر ٹینکر دونوں گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے قریبی رنگ کی دکان میں جا گھسا۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق راہ گیر کی شناخت نوشاد اور زخمی اسکول وین ڈرائیور کی ذیشان کے نام سے کر لی گئی۔

پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نور اکبر کو گرفتار کر کے اسے تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واٹر ٹینکر کو کرین کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید