• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ میں کل نئی تاریخ رقم ہوگی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں کل نئی تاریخ رقم ہوگی۔ ملتان پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کرے گا، جہاں ہوم ٹیم ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آٹھواں میچ ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔

پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تو ایک میں کامیابی بھی ملی ہے، جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں کامیاب ہوئے لیکن دوسرے میچ میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہوم گراؤنڈ پر سلطانز تو اچھی کارکردگی کے لیے پُر عزم ہیں ہی، شائقین کا جوش بھی قابل دید ہے،  کیونکہ اپریل 2008 کے بعد ملتان میں یہ پہلا کوئی ہائی فائی میچ ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دلبرداشتہ ننھے فین کو قلندرز سے ملاقات کی دعوت

ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے سات میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو، دو میچز جیت کر اب تک سب سے آگے ہیں۔ لاہور قلندرز اب تک اپنے پوائنٹس کا کھاتہ نہیں کھول سکی۔

پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور پھر کراچی کنگز کو بھی زیر کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یعنی دو میچز جیتے اور ایک میں شکست مقدر بنی، یوں اسے 4 پوائنٹس ملے۔

یہ بھی پڑھیے: سیمی نے کینسر کے مریض بچوں کی خواہش پوری کر دی

اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ضرور ہاری لیکن اس کے بعد ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو ہرا کر نہ صرف پوائنٹس کی تعداد چار کر لی بلکہ رن ریٹ بھی کوئٹہ سے بہتر بنالیا۔

پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے دو، دو میچز میں سے ایک، ایک میچ جیتا اور 2، 2 پوائنٹس حاصل کیے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ تاحال کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔

تازہ ترین