آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی ایس ایل 5، آج ملتان اور پشاور کا مقابلہ ہوگا

پی ایس ایل 5، آج ملتان اور پشاور کا مقابلہ ہوگا


پاکستان سپر لیگ فائیو میں دو دن آرام کے بعد آج سے پھر ایکشن کا آغاز ہوگا، شام 7 بجے ملتان سلطانر اور پشاور زلمی کے میچ کی پہلی بار ملتان میزبانی کریگا۔

ملتان سلطانز کی کپتانی شان مسعود اور پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کریں گے۔ اپنےآخری میچ میں پشاور زلمی نے کامیابی جبکہ ملتان سلطانز کو شکست ہوئی تھی۔

پی ایس ایل سیزن 5 میں اس وقت اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سب سے زیادہ 3،3 میچز کھیل لئے ہیں جبکہ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے 2،2 میچ میں اب تک قسمت آزمائی ہے۔

پی ایس ایل 5 کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائٹڈ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔ ان دونوں ٹیموں نے 2،2 میچوں میں کامیابی سمیٹی اور ایک ایک میچ میں ہار بھی ان کا مقدر بنی۔

پشاور زلمی تیسرے، ملتان سلطانز چوتھے اور کراچی کنگز کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے۔ ان تینوں ٹیموں نے اپنا ایک ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک ایک میچ میں ہی ان ٹیموں کو شکست ہوئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود لاہور قلندرز اب تک جیت کا مزہ چکھنے سے محروم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید