• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی،نوازشریف کو توسیع نہ ملنے پرن لیگ کا ہنگامہ، واک آئوٹ

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے آخری روز پنجاب حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ دیئے جانے پرن لیگ نے ایوان میں ہنگامہ کیا، ایوان آٹا چور،چینی چور کے نعروں سے گونج ا رہااورشور شرابہ کے باعث مچھلی بازار بنا رہا، ارکان ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کرتے رہے، اپوزیشن نے واک آئوٹ بھی کیا۔ اپوزیشن بنچوں نے حکومت پر نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنے اور انتقامی کارروائی کاالزام لگادیااور کہا یہ فاشسٹ حکومت ہے۔وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا فیصلہ سیاسی مخالفت نہیں،عد الت نے پنجاب حکومت کو ضمانت میں توسیع سے متعلق اختیار دیا،علاج کیلئے 8ہفتے عدالت نے اور 8ہفتے حکومت نے دئیے۔
تازہ ترین