• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون تحفظ موومنٹ کےسربراہ منظورپشتین رہا

پشاور( پی پی آئی)پشاورپشتون تحفظ موومنٹ کےسربراہ منظورپشتین کورہاکردیاگیا،رکن قومی اسمبلی و رہنماپشتون تحفظ موومنٹ محسن داوڑ کاکہناہےکہ منظور پشتین کو رہا کر دیا گیا ہے۔ منظور پشتین کی تین مقدمات میں ضمانت 15 فروری کو منظور کی گئی تھی۔ اس سے قبل رہنما پشتون تحفظ موومنٹ محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ منظور پشتین کی تمام کیسز میں ضمانت منظور کر لی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے منظور پشتین کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی۔ہماری امن اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد ہے۔۔پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو27جنوری کی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیاتھا۔
تازہ ترین