• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفیر یاؤ جِنگ کی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات

لاہور ( جنرل رپورٹر ) چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جِنگ نے گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اس ملاقات میں سیکرٹری / چئیرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی بھی موجودتھے اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چینی سفیر سے چین میں کرونا وائیرس سے ہلاک ہونے والوں اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان جاری ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جس پر چینی سفیر یائو جنگ نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے روڑ اور ریل انفرا سٹرکچر کو تیزی سے ترقی دینا نا گزیر ہے۔
تازہ ترین