• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کا اجلاس، زیرالتواء کیسز نمٹانے کیلئے 2سب کمیٹیا ں تشکیل

لاہور(خبرنگار )ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کا اہم اجلاس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی سربراہی میں ہوا۔ چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پنجاب پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال ،چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر فضل احمد خالد،میاں خالد رحمان،میاں عمران مسعود،اویس رؤف اور میجر جنرل (ر)عبید بن زکریا نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں تمام زیر التوا کیسز نمٹانے،ون ونڈو کی سہولت فراہم کرنے اور ہائر ایجوکیشن ریفارمز کےلئے دو سب کمیٹیا ں قائم کی گئیں۔
تازہ ترین