• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف 16 ہفتے سے باہر ہیں ایک دن اسپتال میں نہیں رہے، یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو پاکستان سے گئے 16 ہفتے ہوچکے، لیکن وہ ایک دن بھی اسپتال میں نہیں رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس نواز شریف کی مکمل میڈیکل رپورٹ آئیں گی تو حکومت کوئی ردعمل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مکمل میڈیکل رپورٹس آنے پر ہی حکومت کوئی فیصلہ کرے گی، نواز شریف کو علاج کے لیے 8 ہفتوں کی ضمانت دی گئی تھی۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں ہی باہرجانے کی اجازت دی گئی تھی۔

تازہ ترین