• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان بہن کے ولیمے پر حسن جہاں بن گئیں

پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی بہن کے ولیمے میں لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کبریٰ خان نے ’بہن کا ولیمہ‘ کے کیپشن سے مختلف پوز دیتے ہوئے  4 تصویریں شیئر کیں۔


پرستار گولڈن رنگ کے لہنگے میں ملبوس کبریٰ خان کو ان کے کردار ’حسن جہاں‘ سے منسوب کر رہے ہیں۔

کبریٰ کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصویروں کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اسد صدیقی نے بھی ان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ’حسنِ جہاں‘ لکھا۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان آج کل جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’الف‘ میں حسن جہاں کا کردار نبھا رہی ہیں جسے بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔

تازہ ترین