س۔السلام علیکم، عابدی سر میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے انٹرنیشنل ریلیشن کررہا ہوں اور ابھی پارٹ ٹو میں ہوں،مجھے آپ سے جاننا ہے کہ ایم اے انٹرنیشنل ریلیشنز کرنے کے بعد میں آگے کیا کروں؟ میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں ،برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔(ہشام احمد۔بہاولنگر)
ج۔ہشام میرے خیال میںانٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد آپ سی ایس ایس کرسکتے ہیںجو کہ ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگا، لیکن اُس کے لئے آپ کو انگلش ،بنیادی سائنس، معلوماتِ عامہ اور کرنٹ افیئرز میں بہت محنت کرنی ہوگی،اس کے علاوہ آپ میڈیا اور جرنلزم میں بھی جا سکتے ہیں،کوشش کریں کہ کسی اچھے میڈیا گروپ میں انٹرنشپ حاصل کرنے کے بعد اپنا کیریئر میڈیا میں شروع کریں۔
س۔جناب، میں نے جنگ اخبار میں آپ کے آرٹیکلز پڑھے ہیں اور میں آپ کا مفید مشورہ چاہتی ہوں،میں نے ایم ایس پروجیکٹ مینجمنٹ میں کیا ہے ، اُس سے پہلے میں بی ایس میتھمیٹکل سائنسز کر چکی ہوں،میں اپنے کیریئر کے حوالے سے پریشان ہوں کیونکہ فریش گریجویٹ ہونے کی وجہ سے مجھے کہیں جاب نہیں مل رہی ،میرے انکل جو کہ لندن میں مقیم ہیں اُن کا کہنا ہے کہ میں UK میں جاب تلاش کروں یا مزید تعلیم کیلئے وہاں چلی جاؤں،برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔(نائیمہ کمال۔اسلام آباد)
ج۔ڈئیر مس نائیمہ، پروجیکٹ مینجمنٹ ایک بہترین اسپیشلائزیشن ہے اور بی ایس میتھمیٹکل سائنسز ایک پروجیکٹ کمبنیشن ہے ،میں نہیں جانتا کہ آپ جاب سرچ کس طرح سے کر رہی ہیں اور کن آرگنائزیشنز میں اپلائی کیا ہے لیکن میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ پاکستان میں چند سال کام کریں اور اُس کے بعد آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپلائی کریں،اگر آپ کے انکل آپ کی تعلیم پر خرچ کر سکتے ہیں تو آپ UKکا انتخاب کریں لیکن آج کل کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے UK میں جاب تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔
س۔محترم عابدی صاحب، میں نے پنجاب یونیورسٹی سے بی کام کیا ہے اور اب ایم بی اے ورچول یونیورسٹی سے کر رہا ہوں ،ابھی صرف ایک سمیسٹر مکمل ہوا ہے،میرا کاؤنٹس کا 5 سال کا تجربہ ہے اور میں سعودی عرب میں جاب کر رہا ہوں،آپ کا مشورہ چاہئے کہ میں ایم بی اے میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں ،آئی ٹی،فنانس،ایچ آریابینکنگ؟۔ (گلفام نذیر۔ڈیرہ غازیخان)
ج۔گلفام،چونکہ آپ پہلے ہی بی کام کر چکے ہیںاور میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے یقینا اچھے گریڈ سے اپنی ڈگری مکمل کی ہوگی،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ فنانس اور بینکنگ کا انتخاب کریں،یقینا آپ کا 5 سال کا اکاؤنٹنگ کا تجربہ ایم بی میں مددگار ثابت ہو گا اور مزید بہتر کیریئر کے مواقع حاصل ہوں گے،آئی ٹی کے حوالے سے میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ آئی ٹی کے حوالے سے اپنے اسکلز ڈیولپ کریں،جدید بینکنگ اور فنانشل سوفٹ ویئرز سیکھیں یا شورٹ ڈپلومہ کریں کسی بھی تصدیق شدہ ادارے سے۔
س:میں نے2015میں فزکس کیساتھ BS(hons)کیا ہے اور میرا 3.10CGPA- ہے۔ لیکن اب میں MBA-HRکرنے کا سوچ رہی ہوں کیونکہ میرے خیال میں فزکس کے شعبے میں صرف ٹیچنگ کرنے کے مواقع ہیں۔ براہ مہربانی مجھے مشورہ دیں کہ میں کیا منتخب کرئوں؟۔ (ماہ رخ)
ج:میں آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فزکس میں کیرئیر کے محدود مواقع ہیں۔فزکس کے شعبے میں کیرئیر کے وسیع مواقع موجود ہیں جیسا کہ Geography and energyفزکس کے علم سے تعلق رکھتا ہے اسکے علاوہ ایک جدید شعبہ Geophysics بھی ہے۔ Nuclear physics،Energy and Environmental Physics اورFusion energy وغیرہ کے شعبے بھی موجود ہیں ۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ فزکس کے شعبہ کو اپنا کیرئیر بنانے سے پہلے گوگل پر ریسرچ کریں اور جس میں آپ کی زیادہ دلچسپی ہو اسے منتخب کریں۔ یاد رہے کہ MBA صرف ان کے لئے بہتر انتخاب ہوتا ہے جن کو چند سال کام کرنے کا تجربہ ہو ۔