• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 5: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہوگا

پی ایس ایل 5: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہوگا


پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا، یہ میچ راولپنڈی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

اس سیزن کا افتتاحی میچ بھی انہی دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 وکٹ سے کامیاب ہوئی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک اپنے 3 میچ کھیل کر 2 میں کامیاب ہوچکی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر ہے۔ میچ جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔

تازہ ترین