آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جمعے اور ہفتے کو موسم بہار کی پہلی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعے اور ہفتے کو ملک کے مختلف شہروں میں موسم بہار کی پہلی بارش ہو گی، تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک بھی ہو گی جبکہ مارچ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 فروری کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، کے پی کے اور کشمیر میں بارش ہوگی، گلگت بلتستان اور ہنزہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

میانوالی، خوشاب،  بھکر ، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کوئٹہ اور پشین میں بھی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید