آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹرمپ پاکستان اور بھارت میں مصالحت کرائیں، چودھری شجاعت

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحتی کا کردار ادا کریں۔ ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے ملاقات کی، ملاقات میں چودھری پرویزالٰہی، سالک حسین اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ اگر 1971ء میں بنگلہ دیش قائم کیا جاسکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کو آزاد اور خود مختار کیوں نہیں بنایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عمل درآمد کرائے گا تاریخ میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت میں ثالثی کے لیے جو بھی مدد فراہم کرسکا، کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید