• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کا ترانہ ’’تیارہیں‘‘چالیس لاکھ بار دیکھا جاچکا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ 2020کے لاہور اور کراچی میں کھیلے گئے پہلے مرحلے کے اختتام پر جاری اعداد و شمار کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے یوٹیوب، فیس بک، ٹوئیٹر، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک صارفین نے پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے جاری مہم میں بھرپور شرکت کی ہے۔ پی سی بی کے مطابق لیگ کی ڈیجٹل سرگرمیوں کی شروعات ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا، جہاں لیگ کا آفیشل ترانہ ’’تیار ہیں‘‘ کو یوٹیوب پر شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔ یوٹیوب پر پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کو تاحال 40 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
تازہ ترین