• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر قسم کا تشدد اسلام کے خلاف ہے، پیر نیاز الحسن

(ابرار مغل) برطانوی معاشرے میں نائف کرائمز کے بڑھتے ہوئے رجحان سے جہاں معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہو رہاہے وہیں نائف کرائمز میں ملوث افراد کے خاندان بھی اذیت سے دوچار ہو رہے ہیں۔ والدین کی غفلت اور عدم تربیت کی وجہ سے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نائف کرائمز میں ملوث ہو رہی ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسٹریٹ اور نائف کرائمز کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مثبت اور صحت افزا ماحول فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار بڑھتے نائف کرائمز کے خلاف ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کی مہم کے سلسلےمیں جامعہ حضرت سخی سلطان باہو میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اس پریس کانفرنس سے صاحبزادہ پیر نیاز الحسن قادری، عبداللہ، حاجی منیر عاصم قادری، پولیس افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے خطاب کیا۔اس موقع پر معاشرے میں بڑھتے نائف کرائمز اور تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر نائف کرائمز کے نقصانات اور افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات کواجاگرکرنے کیلئےسخی سلطان باہو ٹرسٹ کے زیراہتمام بنائی گئی ڈاکومنٹری کو ابوظہبی میں اربن فلم فیسٹیول میں ایوارڈ ملنے کو سراہا گیا۔ صاحبزادہ پیر نیاز الحسن قادری نے کہاکہ نائف کرائمز سمیت تمام طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی اسلام کے خلاف ہے۔ دین اسلام کا پیغام امن ومحبت ہےدیگر نےکہاکہ معاشرے میں بڑھتے کرائمز اور تشدد کی روک تھام کیلئےمؤثر آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی رہنمائی وتربیت بھی اشد ضروری ہے۔
تازہ ترین