• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی یوم تاسیس و پاکستان شا یان شان طریقے سے منائے گی

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی یوم پاکستان اور پارٹی کا چوتھا یوم تاسیس شا یان شان طریقے سے مناے گی ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا پاک سرزمین پارٹی برطانیہ بھر میں خصوصاً برطانیہ کے شہروں لندن،برمنگھم،مانچسٹر،بریڈ فوریڈ،بلیک برن اور والسال میں یوم پاکستان اور پارٹی کا یوم تاسیس منانے گی PSP اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس یکم مارچ کو برمنگھم میں انعقاد کے گی ۔ اجلاس میں مرکزی قیادت کے علاوہ مقامی ذمہ داران بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ شہروں کی با ڈی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ فیصل محمود نے مزید کہا کہ 3مارچ 2016 کو پاکستان کے 2 بہادر بیٹوں سے شروع ہونے والا قافلہ اب لاکھوں لوگوں کی آواز بن چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ کروڑوں دلوں کی ڈھرکن بن کر یہ تحریک اٹھے گی کیونکہ یہی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کی معاشی شہ رگ اور منی پاکستان کراچی کو بچایا اورلسانیت میں بٹی ہوئی قوم کو جوڑنے کا کام کیا۔ اس پارٹی کےچیئرمین مصطفیٰ کمال نے 60 ممالک سے بڑے شہر کو اپنے دور نظامت میں دنیا کے 10 ترقی کرتے ہوئے شہروں کی صف میں لا کھڑا کر دیا تھا۔ بد قسمتی سے آج اسی شہرمیں تین حکومتوں کے ہونے کے باوجود آج کراچی کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاک سرزمین اقتدار میں آ کر سندھ بلکہ پاکستان کی تقدیر بدلے گی۔ 
تازہ ترین