• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این جی او ڈے 2020، ظفراقبال کو بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )دنیا میں انسانیت کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنیوالی سماجی تنظیموں کے عالمی دن’’ این جی او ڈے 2020 ء‘‘پر ایک پاکستانی این جی او ٹی این ڈبلیو فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظفراقبال کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا ہے،ٹی این ڈبلیو فاؤنڈیشن غریب اور پسماندہ آبادیوںمیںمثالی خدمات سرانجام دے رہی ہے، جبکہ دوسرا میڈل فورٹ لاؤڈر ڈیل فلوریڈا امریکہ کے میئر ڈین ٹرنٹلئس کو دیا گیا ہے، یہ میڈل عالمی این جی اوز کے ورلڈ ڈے کے موقع پرمیونسپل اداروں کے میئروں اور غیرسرکاری فعال سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کو دیا جاتا ہے جو سول سوسائٹی میں غیر منافع بخش شعبہ میں اعلیٰ ترین سماجی خدمات سرانجام دیکر اپنی کارکردگی کے حوالہ سے عالمی سطح پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
تازہ ترین