• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی،زہریلی گیس سے اموات، وجوہات جاننے میں پولیس مکمل ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث شہریوں کی اموات کی وجوہات جاننے میں پولیس مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پولیس کو 14 روز میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ زہریلی گیس / کیمیکل کہاں سے اور کس نے فضا میں چھوڑا تاحال تعین نہیں ہوسکا،گیس / کیمیکل جان بوجھ کر فضا میں چھوڑا گیا یا کسی کی غفلت اور لاپرواہی سے خارج ہوا تعین نہیں ہوسکا۔ 16 فروری کی شام شہریوں کو حالت غیر ہونے پر ضیاءالدین اسپتال، سول اسپتال،جناح اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔مختلف اسپتالوں میں دس سے زائد افراد جاں بحق اور کئی افراد متاثر ہوئے،عدالت نے پولیس کی ابتدائی رپورٹ منظور کرلی۔عدالت نے تحقیقات کرکے پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین