• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ٹی ڈی سی کا بنک کنسورشیم کیساتھ قرض کے حصول کا معاہدہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) نے ونڈ پاور پراجیکٹس سے 956میگاواٹ بجلی کو سسٹم میں شامل کرنے کیلئے 6400ملین قرض کے حصول کیلئے حبیب بنک لمیٹڈ، نیشنل بنک آف پاکستان اور بنک اسلامی پاکستان پر مشتمل کنسورشیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ یہ پیسہ 220/132کے وی سب سٹیشن جھمپیرII اور ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔
تازہ ترین