• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل سلپ ہوگیا ، میاں بیوی ڈمپر تلے آکر جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں میاں بیوی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق بدھ کی رات سوا سات بجے کے قریب المناک حادثہ پیرودھائی موڑ پر ٹوٹل پمپ کے سامنے بجانب آئی جے پی روڈ پیش آیا۔ ناہموار اور ٹوٹی ہوئی سڑک کے باعث موٹر سائیکل نمبر آر آئی کے1475 سلپ ہوگئی اور اس پر بیٹھے دونوں میاں بیوی سڑک پر آ گرے۔ اسی دوران عقب سے آنیوالا ٹرک نمبر ٹی کے کے332 ان دونوں میاں بیوی کے اوپر سے گذر گیا جس سے 35 سالہ محمد زبیر ولد فدا حسین اور اسکی اہلیہ 32سالہ صدف زبیر سکنہ شبیر لین پشاور روڈ بری طرح کچلے گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
تازہ ترین