• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ٹریول آئی‘‘ سافٹ وئیر کو مسافر بس سروس سسٹم سے ہم آہنگ کرنے کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر سے)لاہور پولیس کے ’’ٹریول آئی‘‘ سافٹ وئیر کو مسافر بس سروس سسٹم سے ہم آہنگ کرنے کا آغازہو گیا ہے اور نجی ٹرمینل سسٹم سے پولیس کے ’’ٹریول آئی‘‘ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ریلوے کے افسروں اورپی آئی ٹی بی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور پولیس کے ٹریول آئی کو پنجاب کے لئے ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشکوک اور مجرمانہ ریکارڈ والے افراد پر نظر رکھنے کے لئے ٹریول آئی سوفٹ وئیر پراجیکٹ میں بتدریج بہتری لائی جا رہی ہے۔ اے، بی اور سی کیٹیگری کے بس ٹرمینلز کو مرحلہ وار سسٹم سے منسلک کرینگے۔ اس کے علاوہ ریلوے کو بھی اس سسٹم سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
تازہ ترین