آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پنجاب آرٹس کونسل میںنئے افسر وں کی تعیناتیاں

لاہور (وقائع نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے پنجاب آرٹس کونسل، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں نئے افسران کی تعیناتیاں کر دیں۔ پنجاب آرٹس کونسل(پکار) میں نئے بھرتی ہونے والے متعدد افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے گریڈ 17 کے متعدد افسران کو پنجاب بھر میں تعینات کیا گیا ہے۔زاہد عقیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن ہیڈ آفس، شیرباز اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹینجیبل کلچرل ہیریٹیج ہیڈ آفس، توحید احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر میوزک اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح اور محمد لقمان آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر پکار ہیڈ آفس لگا دیئے گئے ہیں۔ جبکہ محمد سلیمان، پروگرام آفیسر، پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی، شمسہ گیلانی، پروگرام آفیسر، پنجاب آرٹس کونسل گوجرانوالہ، اسد رضا موہل، پروگرام آفیسر، پنجاب آرٹس کونسل گوجرانوالہ، عدنان خالق بھٹی، پروگرام آفیسر، پنجاب آرٹس کونسل سرگودھا، آمنہ اسلم، پروگرام آفیسر، پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد، محمد عمران رضا، پروگرام آفیسر، پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباداور زاہد اقبال، پروگرام آفیسر، پنجاب آرٹس کونسل ملتان تعینات کر دئے گئے ہیں۔ ایگزیکیٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل رضوان شریف نے نئے افسران کی

تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

لاہور سے مزید