• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ مدارس کانفرنس یکم مار چ کوکوئٹہ میں ہوگی‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی کے مطابق جمعیت نظریاتی کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمدمخلص یکم مارچ سے کوئٹہ کادورہ کرینگے وہ یکم مارچ کو مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ کوئٹہ علامہ حافظ فضل محمدمرحوم کےسالانہ جلسہ دستار فضلیت وتحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کرینگے جو ہائی اسکول غیبی روڈ کے گرائونڈ میں ہوگی جلسے کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس مدرسہ ناظم مولوی امان اللہ کے زیرصدارت ہواجس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں اور عوام سے شرکت کی اپیل کی گئی ۔درایں اثناء سیدعبد الستار شاہ چشتی کے مطابق جامعہ مدرسہ اسلامیہ نعمانیہ کاسالانہ جلسہ دستارفضلیت کانفرنس آج ہوگی۔
تازہ ترین