• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل ملتان مزدا منی گڈز اونرزکے انتخابات مارچ میں ہوں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل ملتان مزدا منی گڈز اونرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مارچ میں ہوں گے،سید قیصر عباس متفقہ طور پر چیف الیکشن کمیشن مقرر کردئیے گئے،محمد ارشد اورمحمد اصغر ممبران ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں انتخابی لسٹیں تیار ہوں گی بعد ازاں گروپ رجسٹریشن کی جائے گی،اس سلسلہ میں انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند گروپس کو بھی رجسٹریشن کی ہدایات دےدی گئیں،پولنگ مارچ کے آخری ہفتے میں ہوگی ۔
تازہ ترین