• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں میں بہتر قانون سازی کے اقدامات کا عمل تیز کردیا ،وزیر جنگلات

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام اداروں میں بہتر قانون سازی کے اقدامات کا عمل تیز کردیا ہے تاکہ میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل پاسکےان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں گجر، لالا کلے اور چمکنی پشاور کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیااشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور تعمیر کیلئے سڑکوں کی تعمیر،تعلیم و صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں صوبائی وزیر نے لالا کلے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اٹھانے کی تاکید کی اور کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ان کے حقوق اور مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور قومی وسائل کو مفاد عامی کی بہتری کیلئے شفافیت کے ساتھ استعمال میں لایا جائے گا۔
تازہ ترین