• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفارتی وفد کاپشاور یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے سوسکالرشپس کا اعلان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) چین کے سفارتی وفد نے پشاور یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان سے ملاقات کی اور طلبہ کے لئے ایک سو سکالرشپس کا اعلان کیا۔ وفد میں چینی کلچرل قونصلر جیانگ خچنگ اور فرسٹ سیکرٹری پان یوکی شامل تھے، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، ڈائریکٹر چائنا سٹڈی سنٹر پروفیسر زاہد انور اور چائنا ونڈو کے مہتمم امجدعزیز ملک بھی موجودتھے۔ وفد نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ جامعہ پشاور کے ساتھ مل کر تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ چاہتا ہے جس کیلئے دو طرفہ رابطوں اور نئے و جاری پراجیکٹس کو جاری رکھنا ناگزیر ہے ، ملاقات میں جامعہ پشاور میں کنفیوشس سنٹر کے قیام سے تعلقات کو ایک نئی جہت ملنے پر اطمینان کا اظہار اور امید ظاہر کی گئی کہ مرکزی سنٹر کے طور پرقیام کے بعد اس کی شاخیں ملک وصوبے کے طول و عرض میں پھیلائی جائیں گی۔ وائس چانسلر کی جانب سے نئے مجوزہ سنٹر فار میتھامیٹل سائنسز کیلئے چینی تیکنیکی تعاون کی سفارش پر چینی سفارتکار نےیقین دلایا کہ بہت جلد اس پراجیکٹ میں حصہ لینے پر جامعہ پشاور کو آگاہ کیا جائے گا، انہوں نے چینی سفارت خانہ کی جانب سے سہہ ماہی تدریسی و انتظامی سرٹیفکیٹ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
تازہ ترین