• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، پنجاب کے اسپتالوں سے خصوصی لباس غائب

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں کو فراہم کیے گئےخصوصی لباس اسپتالوں سے غائب ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے21 اسپتالوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  33 ہزارخصوصی اوور ہال، 4 ہزار 225 خصوصی ماسک، 3300 خصوصی عینک اور 7600 جوتوں کے کور دیے گئے تھے ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اسپتالوں سے ڈاکٹروں، عملےکےخصوصی ڈریس کی واپسی کے لیے رابطہ کیا گیا تھا جس پر اسپتالوں سے جواب ملا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کوروناوائرس کے خصوصی لباس اسپتالوں میں موجود نہیں، نئے منگوائےجا رہے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 2017-18میں ڈینگی وائرس کےموقع پر اسپتالوں کو یہ لباس اور دیگر اشیا فراہم کی گئی تھیں۔

تازہ ترین