شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) رکن پنجاب اسمبلی عارف سند ھیلہ نے گورنمنٹ ہورائزن گرلز ہائی سکول اپر گھنگ روڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے تاریخ ساز کام کررہی ہے ، موجودہ حکومت کے دور میں سرکاری ملازمین کی بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید پر صوبہ بھر کے عوام کو افسوس ہے کہ اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے اور وہ صرف پوائنٹ سکورنگ کرتی ہے ،رکن پنجاب اسمبلی نے سانحہ لاہور میں ہلاک ہونیوالے محنت کش ساغر مسیح کے گھر جا کر ا سکے اہلخانہ کو 10لاکھ روپے کا حکومت پنجاب کی طرف سے چیک دیا تقر یب سے ہیڈ مسٹریس سیدہ نعیم حیدر زیدی، وسیم باری ، حیدر جاوید سید، اصغر بھٹی، معظم علی بھٹی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا