آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دہلی مسلم کش فسادات کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ

دہلی مسلم کش فسادات کی سماعت کرنے والے ہائی کورٹ کے جج مرلی دھر کا تبادلہ کردیا گیا، جسٹس مرلی نے گزشتہ روز سماعت میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کئے جانے پر مرکزی حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے جسٹس مرلی دھر کے تبادلے کو افسوس ناک اور شرم ناک قرار دیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایس مرلی دھر نے گزشتہ روز دلی فسادات پر 3 سماعتیں کی تھیں جس میں انہوں نے فسادات روکنے میں ناکامی پر دلی پولیس پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی صدر کے حکم پر رات گئے جسٹس ایس مرلی دھر کا ٹرانسفر پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں کردیا گیا ہے۔

پریانکا گاندھی نے جج مرلی دھر کی منتقلی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ موجودہ تنازعہ کے پیش نظر جسٹس مرلی کی آدھی رات کو منتقلی حیرت کی بات نہیں لیکن یہ افسوسناک اور شرمناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید