آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شنیرا نے کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ بتادیا

وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے تمام پاکستانیوں کو صاف ستھرا رہنے کی تلقین کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چونکہ کراچی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے تو اس سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ صفائی ہے جسےبرقرار رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اپنی قوت مدافعت کو بہتر کرکے اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھو کر ہم کسی بھی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیس سامنے آئے تھے۔

وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اشخاص کراچی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

جان لیوا کورونا وائرس  سے چین میں ہلاک افراد کی تعداد 2715 ہو گئی ہے، چین کےبعد وائرس سےسب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں جہاں مرنےوالوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید