• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حج وعمرہ کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کریں

سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ ویزے حاصل کرنے والے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ مزید ہدایات کے لیے  سعودی وزارت سے رابطہ کیا جائے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’پاکستانی، انڈین، مصری، الجزائری، ا نڈونیشی اور ترکی عمرہ زائرین وزارت سے براہ راست رابطہ کر کے ہدایات لے سکتے ہیں۔‘

وزارت نے کہا ہے کہ ’ فون نمبر 00966920002814 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، مذکورہ ممالک سے رابطہ کرنے پر مقامی کال چارجز لاگو ہوں گے۔‘

وزارت حج وعمرہ نے استفسار کے لیے ای میل ایڈریس بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزے حاصل کرنے والے زائرین درج ذیل ای میلز پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں:

mohcc@haj.gov.sa

hajcc@haj.gov.sa

یہ بھی دیکھئے: کورونا وائرس: عمرہ اور زیارت کے لیے داخلے پر عارضی پابندی


واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث عمرہ یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین