آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار


کراچی کے مختلف علاقوں میں سندھ رینجرز نے کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان پر بینک اور منی چینجر سے رقم نکلوانے والے افراد کو لوٹنے کا بھی الزام ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں کامران، وقار، اسد، شیراز اور عدنان شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید