• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید دو دن کا اضافہ


حکومت سندھ نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید دو دن کا اضافہ کر دیا، اب اسکولز 2 مارچ تک بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیے کے مطابق اب صوبے بھر کے تمام اسکول 2 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔

تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکشن محکمہ تعلیم سندھ نے جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دو روز کے لیے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، مذکورہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ 27 اور 28 فروری کو سندھ کے تمام اسکولز بند رہیں گے، تاہم اب ان چھٹیوں میں مزید دودن کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد صوبے بھر کے اسکولز 2 مارچ تک بند رکھے جائیں گے ۔

تازہ ترین