• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: شرارتی بندر سیاح کا موبائل چھین کر فرار

امریکا: شرارتی بندر سیاح کا موبائل چھین کر فرار


یوں تو آج کل سیلفی کا بخار ہر ایک کے سر پر سوار ہے لیکن جناب یہاں تو جانور بھی سیلفی لینے کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے ان شرارتی بندر وں کو ہی دیکھ لیں جنہیں نہ صرف سیلفی لینے کا شوق ہے بلکہ سیلفی لینے کیلئے سیاح سے موبائل فون چھین کر بھاک نکلے اور کبھی ایک تو کبھی دوسرا بندر موبائل سے  کھیل رہا ہے۔

جی ہاں، یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویلے کے چڑیا گھر میں دیکھے گئے جب کچھ بندروں نے ایک سیاح کا موبائل چھین لیا جیسے خود بھی سیلفی لینا چاہتے ہوں۔

یوں موبائل فون چھین کر بھاگنے کے دلچسپ انداز پر سیاح ہکا بکا رہ گئے جبکہ بندر میاں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین