• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمپشائر کے 111 سالہ باب ویٹن دنیا کے معمر ترین مرد بن جائیں گے

لندن (پی اے) ہمپشائر سے تعلق رکھنے والے 111 سالہ سابق ٹیچر اور انجینئر باب ویٹن کو دنیا کا معمر ترین مرد قرار دیا جائے گا۔ باب ویٹن 29 مارچ 1908 کو پیدا ہوئے تھے۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے 112 سالہ چیٹیٹسو وتانابے کی موت کے بعد اب باب ویٹن کو سب سے زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے نیا ریکارڈ ہولڈر نامزد کئے جانے کی امید ہے۔ چیٹسسو وتانابے معمر ترین مرد کی حیثیت سے گنیز ورلڈ ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا جانے کے کچھ دن بعد ہی اتوار کو انتقال کر گئے تھے۔ آلٹن سے تعلق رکھنے والے مسٹر ویٹن نے کہا کہ میں اس پر واقعی اطمینان محسوس نہیں کرتا، کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ کسی اور کی موت واقع ہو گئی ہے۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ وہ ہتانابے کی موت کے بعد دنیا کے سب سے معمر مرد کے ٹائٹل کے مستحق شخص کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نئے ریکارڈ ہولڈر کی سرٹیفیکیشن کے بعد مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔ باب ویٹن نے ہل میں پرورش پائی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اسے صرف حقائق کے طور پر تسلیم کرتا ہوں۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے جس کا میں نے کبھی ارادہ کیا یا میری خواہش تھی یا میں نے اس کیلئے کوئی کام کیا لیکن یہ زندگی کے ان حقائق میں سے صرف ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کو حیرت انگیز لگ سکتی ہے لیکن یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل باب ویٹن انگلینڈ کے معمر ترین اور سینٹ میڈوز پرتھشائر کے الفریڈ سمتھ کے ساتھ برطانیہ کے معمر ترین مرد رہے، جن کی تاریخ پیدائش ایک ہی تھی۔ الفریڈ کا گزشتہ موسم گرما میں انتقال ہو گیا تھا۔ باب ویٹن پول ڈورسٹ سے تعلق رکھنے والی یوآن ہوکارڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر برطانیہ کی معمر ترین شخصیت کا ٹائٹل شیئر کرتے ہیں، جن کی تاریخ پیدائش 29مارچ 1908ہے۔ ہوکارڈ، باب ویٹن اور الفریڈ سمتھ تینوں ہی 9 مارچ 1908 کو پیدا ہوئے تھے۔ ویٹن انجینئر کے طور پر کام کرتے تھے۔ انہوں نے تائیوان، جاپان اور کینیڈا میں وقت گزارا۔ اب وہ آلٹن کے کیئر کمپلیکس کے ایک فلیٹ میں رہتے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں بسوں پر سفر کرنے سے گریز، کینسر یا کسی اور چیز سے بچنے میں نہیں گزاری۔ میں نے اس لمبی عمر کو حاصل کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ میں خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہوں۔ میرے لئے پیسے کی کبھی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں قہقہہ زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے دنیا میں زیادہ تر پریشانی کی وجہ لوگوں کا خود کو زیادہ سنجیدگی سے لینا ہے۔ میری لمبی عمر کا راز موت سے بچنا تھا۔ تقریباً 50 ایسی خواتین ہیں جو کہ برطانیہ کے ریکارڈ ہولڈرز سے زیادہ معمر ہیں، دنیا میں سب سے عمر رسیدہ زندہ شخصیت 117 سالہ کین تاناکا ہے۔
تازہ ترین